لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے ڈویژنل سطح پر 9 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹریز، سپیشل سیکرٹریز اور ممبران ایڈوائزری کمیٹی پر مشتمل کمیٹیاں ماہانہ بنیادوں پر پنجاب بھر کے پبلک سکولوں کا دورہ کریں گی ۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ کمیٹیاں ماہانہ بنیادوں پر کم از کم 4 سکولوں کا دورہ کریں گی جن میں دو بوائز اور دو گرلز سکو ل شامل ہونگے ۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ڈویژنز کے سکول مانیٹر کریں گی۔