• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار، متاثرین کی تعداد 43 تک پہنچ گئی


پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا، رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ ضلع میں رواں سال کا پولیو کا پہلا کیس ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں آئے روز پولیس کیسز سامنے آرہے ہیں، سال کے آخر تک ان کی تعداد 50 تا 60 ہوسکتی ہے۔

صحت سے مزید