• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، نیب تفتیشی افسر پر 33 ویں پیشی پر بھی جرح نامکمل

راولپنڈی (خبر نگار) نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر 33ویں پیشی پر بھی جرح مکمل نہ ہو سکی ، احتساب عدالت نے 190ملین پائونڈز ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوشن کے اعتراض پر وکلاء صفائی کو غیر ضروری سوال کرنے سے روک دیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا ہونیوالی ملزمہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود تھیں۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے کیس کے تفتیشی افسر پر جرح کی ۔ نیب پراسیکوٹر امجد پرویز نے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کے غیر ضروری سوالات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے بھی غیر ضروری سوالات کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید