• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے دفاتر میں شام 5 کے بعد بیٹھنے پر پابندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس بی سی اے دفاتر میں شام 5کے بعدافسران اور عملے کے بیٹھنے پر پابندی عائد،ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے بدھ کو ایس بی سی اے دفتر کا اچا نک دورہ کیا اس مو قع پر انہو ں نے افسرا ن اور دیگر اسٹا ف کی حاضری چیک کی کئی افسرا ن اور اسٹاف غیر حا ضر پا ئے گئے جس پر انہو ں نے سخت بر ہمی کا اظہا ر کیا ڈائریکٹرجنرل نے دیر سے آنے والے افسرا ن اور اہلکارو ں کو نوٹس جا ر ی کرنے کی ہدایا ت جا ری کیں انہو ں نے سخت تنبیہ کرتے ہو ئے کہا کہ دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شا م 5 بجے تک کی پابندی کی جائے اور 5بجے کے بعد بیٹھنے پر بھی پابندی عا ئد کی جائے جو افسرا ن اور اہلکا ر ہدایات پر عملدرآمد نہیں کرینگے ان کے خلا ف سخت محکمہ جاتی کاروائی کی جا ئے گی۔
اہم خبریں سے مزید