• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چھاپے مارنے کی بجائے انڈسٹری کا پہیہ چلانے پر توجہ دے

فیصل آباد (نمائندہ جنگ)سینئر سیاستدان و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی بحالی کے لیے طویل المدت پالیسی متعارف کروانے کی ضرورت ہے دم توڑتی ہوئی انڈسٹری کی بحالی کے لئے انرجی ٹیرف اور شرح سود میں فوری کمی ناگزیر ہے۔ اس وقت ملک میں 30 سے 35فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔ اس لئے حکومت ایف بی آر کے ذریعے فیکٹریوں میں چھاپے مارنے اور صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کی بجائے انڈسٹری کا پہیہ چلانے پر توجہ دے۔ اس سے نہ صرف ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو گا بلکہ ٹیکس محصولات سے حاصل ہونے والی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ زوال پذیر انڈسٹری کی بحالی کے لیے فوری طور پر طویل المدت پالیسی متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔ سالہا سال سے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں پی آئی اے، ریلوے، سٹیل مل، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جلد از جلد نجکاری کی جائے تاکہ سرکاری خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید