لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط بھی لکھوں گی۔انہوں نے کہاکہ سموگ کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں تو انڈین سائیٹ سے میچنگ رسپانس ہونا چاہیے- سموگ کی زہریلی ہواؤں کو بیچ کی لکیر کا پتہ نہیں - ماحولیاتی نقصان دونوں طرف پہنچ رہاہے جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کریں گے سموگ سے نہیں لڑ سکتے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے -دریں اثناءوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 90شاہراہ قائد اعظم پردیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں اور دیوالی کا روایتی چراغ روشن کیا، اس موقع پر ورچوئل آتشبازی بھی کی گئی -تقریب گاہ کو دیوالی کی مناسبت سے روشن دئیے اور روایتی رنگولی سے سجایا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست کی بجائے ہندو خواتین کے درمیان بیٹھ گئیں اور کمسن بچی کو گود میں بیٹھا لیا۔