• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 6پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.09روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 48 پیسےتک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.60 روپے سے بڑھ کر 277.65 روپے اور قیمت فروخت 277.75 روپے سے بڑھ کر 277.80 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3 پیسے کے اضافے سے 276.81 روپے سے بڑھ کر 276.84 روپے اور قیمت فروخت 6 پیسے کے اضافے سے 278.66 روپے سے بڑھ کر 278.72 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید