کوئٹہ(این این آئی)پرنس آغاعمرجان احمدزئی نے لہڑی و ماچھی قبائل کے مابین جاری تنازع میں مشاورت کے بعدجنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی پرنس آغاعمرجان احمدزئی نے نواب محمد خان شاہوانی، سردار شیر باز خان ساتکزئی، سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی سے مشاورت کی دریں اثناء پرنس آغاعمرجان احمدزئی نے سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو سے رابطہ کیا پرنس آغاعمر جان احمدزئی نے دونوں قبائل کے سربراہان و ثالثین سے مشاورت کے بعد لہڑی و ماچھی قبائل کے مابین جنگ بندی میں ایک ماہ یکم دسمبر 2024 تک توسیع کر کے جنگ بندی کا اعلان کیا۔