• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے ہدایت اللہ سومرو جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی جیب سے خط ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ اس نے ٹریلر کے سامنے آکر خود کشی کی ہے،حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا ، بلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 65سالہ عبدالغنی ولد احمد عمر جاں بحق ہوگیا،فشری کے علاقے کالاپانی سمندر میں ڈوب کر 22سالہ مہیب اللہ جاں بحق ہوگیا ،ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، علاوہ ازیں بنارس خیبر گیٹ فاروقیہ محلہ کے قریب گھر سے 9سالہ احسان علی کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی کے والد نے 2 شادیاں کی ہیں ، بچہ اپنی والدہ اور نانی کے ساتھ رہائش پزیر تھا ،والدہ نے پولیس کو بتایا ہےکہ اسکا بیٹا بیمار تھا ، طبعی موت واقع ہوئی ہے، متوفی کے سوتیلے بھائیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ احسان اللہ کو اسکی نانی نےمارا ہے ، جیل چورنگی پل کے نیچے سے اور کھارادرصرافہ بازار کے علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں، شناخت نہیں ہوسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید