• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 1400 کچی آبادیاں، کراچی میں 582 ہیں، سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں 1400 کچی آبادیاں ہیں ، ان میں سے582 کراچی میں ہیں ، کراچی میں 250 روپے فی گز کے حساب سے 120 گز کے کچی آبادی کے پلاٹ کو ریگو لرکرنے کا چالان جاری کیا جاتا ہے ،یہ بات ہیومن سیٹلمنٹ،اسپیشل ڈیولپمنٹ کے سیکریٹری شارق احمد نے سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بتائی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ بھر میں موجود کچی آبادیوں کے ڈیٹا سمیت ریگیولر کی گئیں کچی آبادیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ، پی اے سی نے سندھ بھر کی کچی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کو جاری ہونے والے مالکانہ حقوق کی سند اور کچی آبادیوں کی ریگیولرائیزیشن کے طریقے کار سمیت کچی آبادیوں کے ریگیولر کئے جانے والے پلاٹس کے ریٹس کی تفصیلات بھی 10 دن میں متعلقہ محکمے سے طلب کرلی ہیں، سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید