• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل جنگی جرائم اور مذہبی تعصب کی تمام حدیں پار کرچکا، شاداب رضا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں اپنے ظلم و جبر اور بربریت کے انسان دشمن حملے مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت غزہ پر حملے رکوانے میں ناکام نظر آرہی ہے، اسرائیل جنگی جرائم اور مذہبی تعصب کی تمام حد یں پار کرچکا ہے ، پاکستان سنی تحریک اسرائیلی جارہیت اور غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے، مرکز اہلسنت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاداب رضا نقشبندی نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے ایک ”کھلا خط“ لکھ دیا ہے یہ خط پاکستان کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں، اپوزیشن، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے دروازوں پر لے کر جائیں گے ، ہم یہ خط صدر مملکت، وزیر اعظم، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، سینیٹرز، قومی و صوبائی اسمبلیوں ممبران اور وزراء کو بھی پہنچائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید