• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کراچی سے ٹیکس کا کریڈیٹ لینے کے بجائے مسائل حل کریں، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بجلی، پانی، گیس، ٹرانسپورٹ، تباہ حال انفرا اسٹرکچر، مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کا 16سالہ دور بد ترین حکمرانی کا دور ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کی جانب سے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے کا کریڈیٹ لینے کے بجائے اہل کراچی کے مسائل حل کریں، کراچی صوبے کے بجٹ کا بھی 90فیصد سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے، جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک جاری ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج اور دھرنے سمیت عدالتی راستہ بھی اختیار کریں گے، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سمیت تمام عوام دشمن حکومتی فیصلوں اورا قدامات میں پیپلز پارٹی شریک ہے۔