کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی ویسٹ نے گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ کے استعمال پر ایس آئی او لیاقت آباد کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ]پولیس کے مطابق ایس آئی او لیاقت آباد انسپکٹر رانا حسیب اپنی ذاتی گاڑی پرسرکاری جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کررہے تھے جن کے خلاف انکوائری عمل میں لائی گئی تھی،پولیس کے مطابق پولیس افسر کی جانب سے پرائیوٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانا غیر قانونی عمل ، پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔