• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی بجلی بنا کر صوبے کے عوام اور صنعتکاروں کی امداد کرینگے، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سستی بجلی بنا کر صوبے کی عوام اور صنعتکاروں کی امداد کرے گی۔حکومت کراچی کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنا رہی ہے، یہ بات انھوںنے کینڈین ہائی کمشنر مس لیسلی اسکینلن کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، ملاقات میں اوٹاوا کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا میری لوئس حنان اور کینیڈین ہائی کمیشن میں سیاسی، معاشی اور تجارتی کونسلر ڈینیئل ارسنالٹ بھی شریک تھے،جبکہ وزیراعلیٰ کے ساتھ ان کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کینڈین ہائی کمشنر مس لیسلی اسکینلن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کراچی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے ذریعے شہر میں رہائشی سہولیات کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے انفرا اسٹرکچر کو ترقی دے رہی ہے۔ ملاقات کے دوروان اسکینلن نے کہا کہ کراچی بھرپور معاشی مواقع کے ساتھ ایک خوبصورت میگا پولیٹن شہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور میں چلنے والی کینیڈین فوڈ چین اب کراچی میں بھی اپنا فرنچائز کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید