اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ( جولائی تا ستمبر ) کے دوران1306ارب35کروڑر وپے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کیے،410ارب17کروڑر وپے دفاعی اخراجات کیے، پاکستان کے پہلی سہ ماہی میں 4131ارب24کروڑر وپے کے مجموعی اخراجات ہوئے اور کرنٹ اخراجات3537ارب28کروڑر وپے کے ہوئے ،313ارب روپے بیرونی قرضہ لیاگیا ، 1696ارب روپے مالی خسارہ ریکارڈ ہوا ،، ترقیاتی اخراجات اور قرضوں کی فراہمی پر 276 ارب 72کروڑر وپے خرچ ہوئے ہیں 1696ارب روپے مالی خسارہ ریکارڈ کیاگیا جو کہ جی ڈی پی کا 1.4فیصد ہے ، پنشن کی ادائیگی کیلئے 222ارب83کروڑ روپے ، سول حکومت کے جاری اخراجات 142 ارب47کروڑرو پے ، سبسڈیز کی ادائیگیوں پر 20ارب15کروڑر وپے ، پی ایس ڈی پی پرتین ماہ میں صرف 22ارب 70کروڑر وپے خرچ کیے، پہلی سہ ماہی کےد وران 313ارب 6کروڑ60لاکھ روپے کا بیرونی قرضہ لیاگیا جبکہ 469ارب 92کروڑ70لاکھ روپے بیرونی قرضے کی ادائیگی کی۔