اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے جا ری ، ڈپٹی سیکریٹری منصوبہ بندی و تر قیات اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 19کے افسر ضیاء الرحمان کو ڈپٹی سیکرٹری مذہبی اُمور تعینات کیا گیا ۔ ڈپٹی جنرل مینیجر ʼپاسکو اور حکومت پنجاب کے گریڈ 19کے افسرعمر فاروق علوی کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 19 کے افسر محمد عمیر کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات سپریم کورٹ آف پاکستان کے سپرد کی گئی ہیں۔