• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، چھوٹے ملازمین کو آؤٹ ڈور میڈیکل سہولت کی فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری)ملٹری اکاؤنٹس ، چھوٹے ملازمین کو آؤٹ ڈور میڈیکل سہولت کی فراہمی کا فیصلہ،گریڈ 1 تا 15 تک کے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو صحت کی سہولتوں کیلئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا گیا ،ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل نے پاکستان ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے ملک بھر میں کام کرنے والے گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بھی فوجی ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور میڈیکل سہولت دلوانے کا فیصلہ کیا ہے ، ابھی آؤٹ ڈور میڈیکل ٹریٹمنٹ کی سہولت صرف گریڈ 16 اور اس سے اوپر گریڈ کے افسران کو میسر ہے جبکہ ان ڈور میڈیکل فیسیلٹی تمام ملازمین کو حاصل ہے، پی ایم اے ڈی حکام نے اب گریڈ 1 سے 15 تک کے اپنے ملازمین کو بھی آؤٹ ڈور میڈیکل ٹریٹمنٹ کی سہولت کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید