کراچی( اسٹاف رپورٹر) شیل پاکستان لمیٹڈ کی ملکیت تبدیل ہو گئی ،وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی انرجی) شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا اکثریتی شیئر ہولڈر بن گیا ہے۔ وافی انرجی کو یہ اسٹیٹس شیل پی ایل سی (شیل) کی ذیلی کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ سے شیل پاکستان لمٹیڈ میں 77.42 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد حاصل ہوا ہے۔وافی انرجی ایک معروف سعودی کمپنی اور اسیاد گروپ (Asyad Group)سے ملحق ادارہ ہے جو اب شیل پاکستان لمٹیڈ کے کل جاری کردہ شیئرکیپٹل کا تقریباً 87.78 فیصد کی مالک ہے۔ ریٹیل اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے تحت،شیل برانڈ پاکستان میں موجود رہے گا اور خصوصی برانڈ لائسنس یافتہ کے طور پر کام کرے گا۔” وافی انرجی، شیل پاکستان لمیٹڈ کی اکثریتی ملکیت حاصل کرکے پاکستان میں اپنی آمد کا اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہے۔ اسیاد ہولڈنگ گروپ کےچیف ایگزیکٹو آفیسر،اور شیل پاکستان لمٹیڈ کے آئندہ چیئرپرسن، غسان عامود نے کہا کہ، یہ اسیاد گروپ کے پاکستان اور خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”شیل کے خصوصی لائسنس یافتہ کی حیثیت سے ہمیں خوشی ہے کہ شیل برانڈ پاکستان میں موجود ہے۔