اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل (پی این اے سی)کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل گریڈ 21 کی پوسٹ پر تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل مکمل کر لیا ، درجن امیدوار سلیکشن کمیٹی کے سامنے انٹرویو کیلئے پیش، پینل جلد وفاقی کابینہ کو بھجوائے جانے کی توقع ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو امیدواروں کا انٹرویو لیا، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ ، چیئرمین پی سی ایس آئی آرڈاکٹر سید حسین عابدی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام شامل تھے، تقریباً ایک درجن امیدوار سلیکشن کمیٹی کے سامنے انٹرویو کیلئے پیش ہوئے۔