• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی تا ستمبر، پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب 69 کروڑ روپے

اسلام آباد(عاطف شیرازی) شہری پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے-ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے-جولائی تا ستمبر کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب69 کروڑ روپے رہی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں سالانہ بنیادپر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں39 ارب62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے-جولائی تا ستمبر 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 261 ارب69 کروڑ وصول کیے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222ارب 7 کروڑ روپے تھی-ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید