اسلام آباد (ساجد چوہدری)ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل فالٹ کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں جنہیں بحالی کیلئے جون سے اب تک تقریباً چار ماہ کا وقت لگا ، پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا،دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے ، انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے،2023 میں صلاحیت میں اضافے کیلئے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا جس کا مقصد کنیکٹیوٹی کیلئے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کرنا ہے ۔