غزہ ، بیروت ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) حماس نے کہا ہے کہ انہیں مستقل جنگ بندی کے علاوہ کوئی معاہدہ قبول نہیں ہے ، حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر جوابی راکٹ حملوں میں 7اسرائیلی ہلاک ہوگئے ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق 5افراد میتولا کے گئے جبکہ دو حیفا کے قریب راکٹ حملوں میں ہلاک ہوئے ، صیہونی حکام کے مطابق میتولا میں مارے جانیوالوں میں 4غیرملکی شامل ہیں غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں مزید 54 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم میں آپریشن کے دوران 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا ، شام پر اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں10افراد شہید ، متعدد زخمی ہوگئے، حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں ، اسرائیل نے حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ، لبنان پر اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 6اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے ہیں ، صیہونی افواج نے لبنان کے شہر وں تائر اور بعلبک میں بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد وہاں سے مزید ہزاروں افراد کا انخلا ہوا ہے ، اسرائیلی افواج نے لبنانی شہریوں کو انخلا کی دھمکیاں دی تھیں، لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی کاکہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے شہریوں کو انخلا کی دھمکیاں دینا جنگی جرم ہے ، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق امریکی او ر اسرائیلی حکام نے ملاقات کی ہے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی سفیروں سے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کو واضح کردیا ہے کہ حزب اللہ کیساتھ کسی بھی جنگ بندی معاہد ے میں اسرائیلی ریاست کی سکیورٹی کی ضمانت لی جائے ۔