• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PBA اجلاس، میاں عامر چیئرمین، سلمان اقبال سینئر وی سی، میر ابراہیم وی سی منتخب

کراچی /اسلام آباد (نیوز ڈیسک / نمائندہ جنگ) پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (PBA) کے سالانہ اجلاس میں عہدیدار بلا مقابلہ منتخب کرلئے گئے ان میں میاں عامر محمود چیئرمین ، سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین ، میر ابراہیم رحمٰن وائس چیئرمین ، شکیل مسعود سیکرٹری جنرل ، احمد زبیری جوائنٹ سیکرٹری اور اطہر قاضی فنانس سیکرٹری شامل ہیں ۔ قبل ازیں جنرل باڈی اجلاس میں 3؍ نئے ڈائریکٹرز کا بھی انتخابات کیا گیا ، دیگر عہدیداروں اور ریڈیو ممبرز کا بھی بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ نے پی بی اے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن کا سالانہ اجلاس جمعرات کو کراچی میں منعقد ہوا ۔ جس میں ٹیلی وژن اور ریڈیو سے وابستہ ارکان کی اکثریت نے شرکت کی ۔ جس میں نیو ٹی وی (چوہدری عبد الرحمن (مہران ٹی وی )(غلام نبی مورائی) اور ڈسکور پاکستان (قیصر رفیق ) کو جنرل باڈی نے پی بی اے بورڈ میں ڈائر یکٹر ز منتخب کیا ۔ مندرجہ ذیل ریڈیو ارکان کو پی بی اے بورڈ کےلیے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ۔ جن میں ایف ایم106.2(شاہد جمال ) ریڈیو آواز (مرزا محمد نعیم ایف ایم 89( ناز آفرین ایس لاکھانی )ایف ایم91( سارا طاہر خان) اور ایف ایم 105(ذوالفقار علی شاہ) شامل ہیں۔ بعد ازاں بورڈ اجلاس میں سال2024-25ء کےلیے عہدید اروں کا انتخاب عمل میں آیا جن میں میاں عامر محمود (دنیا ٹی وی ) چیئرمین ، سلمان اقبال (اے آر وائی) سینئر وائس چیئرمین ، میرا براہیم رحمٰن (جیو ٹی وی ) وائس چیئرمین ، شکیل مسعودحسین (ڈان نیوز ) سیکرٹری جنرل ، احمد زبیری (آج ٹی وی ) جوائنٹ سیکرٹری اور اظہر قاضی کے ٹی این فنانس سیکرٹری شامل ہیں ، ان تمام عہد یدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (PBA) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ وزیرِاعظم نے نو منتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان کو مبارکباد دی ہے۔ وزیرِاعظم نے تمام دیگر نومنتخب عہدیداران بشمول سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پی بی اے کے تمام نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران براڈ کاسٹنگ، براڈکاسٹنگ ہاؤسز کے مسائل کے حل اور ایسوسی ایشن کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ امید ہے کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران پاکستان میں براڈکاسٹنگ کو بین الاقوامی معیار سے آہنگ کرنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید