اسلام آباد( نمائندہ جنگ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما ) نے مالیاتی پالیسی کمیٹی پروزر دیا ہے کہ وہ 4نومبر کے اجلاس میں سود میں 500بیسز پوائنٹس کی خاطرخواہ کمی کرے۔ اپٹما کے مطابق یہ سخت اقدام صنعتوں پر موجودہ اقتصادی دباؤ ہٹانے کیلئے ضروری ہے اوراس سے سرمایہ کاروں کو بھی ایک طاقتور اشارہ ملے گا کہ وہ صنعتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کی بڑھتی ہوئی قرض اتارنے کی کوششوں کو ترقی پر مبنی اخراجات سے کچھ گنجائش مل سکے۔ اپنے ایک بیان میں اپٹماکےچیئر مین مسٹر کامران اتشد نے کہا کہ ستمبر 2024تک افراط زر 6.9 فیصد گرنے سے اور اکتوبر میں بھی 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے سے افراط زر بہتر سطح پر پہنچ گیا ہے۔