ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کانفرنس کے دوسرے دن انڈسٹری اور کسانوں کے ساتھ بزنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں مختلف کمپنیز کے سی ای اوز اور نمائندوں نے شرکت کی حافظ محمد عمار نے کہا کہ جعفر کروپ سائنس نئی تحقیق اور یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کے ساتھ پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ اور ٹیسٹنگ پر کام کر رہا ہے۔ شفاقت علی رندھاوا نے کہا کہ زرعی گریجویٹس کو انڈسٹری میں محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اس شعبے میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں۔ رشید احمد نے کہا کہ زراعت میں اُبھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے میں ماحول دوست زرعی ادویات کو فروغ دینے کے ضرورت ہے غلام فرید نے کہا کہ انڈسٹری اور یونیورسٹی لینکج سے جدید تحقیق کو پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ کی طرف استعمال کر سکتے ہیں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن نے کہا کہ کانفرنس میں 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے زرعی سائنس دانوں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ ہمیں بحثیت قوم عمل کی طرف آنا ہو گا۔وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد کسانوں، انڈسٹری اور یونیورسٹی کے فاصلے کو کم کرنا تھا۔ کسانوں کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔