ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے مظفر گڑھ کے علاقہ خیر پور سادات سب ڈویژن علی پور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ خیر پور سادات سب ڈویژن کے11KV سیت پور اور بدانی فیڈرز پر پیک آورز میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ پر ایس ڈی او محمد اکمل کو معطل کر دیاگیا جبکہ شام کے اوقات میں بغیر کسی پرمٹ اور بریک ڈاؤن کے فیڈرز کی بجلی بند کرنے پر ایکسین علی پور ڈویژن سے وضاحت طلب کر لی۔