• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی سے آگاہی کے سلسلے میں دوروزہ مقابلےختم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں انسداد بدعنوانی سے آگاہی کےدن کے سلسلے میں دوروزہ مقابلےاختتام پذیر گئے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی ڈے، 2024 کے سلسلے میں بین الاضلاع سالانہ آگاہی مقابلے شروع ہوگئے ۔ تقریب میں طلحہ معین خان ، شیرباز بزدار اسسٹنٹ ڈائریکٹر NAB ملتان نے بھی شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ بدعنوانی دنیا بھر میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہے، معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے،  ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی کی مہم اور پاکستانی معاشرے کے ہر سطح پر بدعنوانی کی وجہ سے ہونے والی برائیوں کے بارے میں آگاہ کیااس موقع پر انگریزی اور اردو تقریری مقابلہ جات، مضمون نویسی، "ترقی کے لیے سالمیت‘‘اور کرپشن سے نفرت اور ترقی سے پیار‘‘ کا موضوع دیاگیا تھا ،بعدازں جیتنےوالی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔
ملتان سے مزید