کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں نے جمعہ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھر پور ٹریننگ کا آغاز کردیا،نئے کپتان محمو رضوان نے ساتھی کھلاڑیوں سے مشاورت بھی کی۔ کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پرپریکٹس کی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی۔ اس دوران سلیکٹر اسد شفیق بھی موجود تھے جنہوں نے کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان محمد رضوان سے تفصیلی مشاورت کی، پہلا ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کو پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے۔