ممبئی(جنگ نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے آخری سیشن میں صرف پانچ منٹ کے اندر آٹھ گیندوں میں تین وکٹ گنوادیے۔ اس کا اسکور اچانک 78 پر ایک آؤٹ سے میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 86 پر چار وکٹ ہوگیا۔ یشیسوی جیسوال 30، روہت شرما 18،نائٹ واچ میچ محمد سراج صفر اور ویرات کوہلی چار رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، شبھمن گل 31پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 235 پر فارغ ہوگئی۔ رویندرا جدیجا نے پانچ اور واشنگٹن سندر نے چار وکٹ لیے۔