اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 3 اور 4 نومبر کو تاشقند میں اہم مذاکرات ہوں گے جن کا مقصد موجودہ پی ٹی اے (ترجیحی تجارتی معاہدے) کے تحت تجارت کی توسیع کے لیے مزید راستے تلاش کرنا، سرمایہ کاری اور اقتصادی اور سائنسی تکنیکی تعاون میں اضافہ ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے اور ازبک وفد کی قیادت جمہوریہ ازبکستان کے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے وزیر لازیز قادرتوف کریں گے۔ 25 کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے 33 پاکستانی تاجر بھی جوائنٹ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) میٹنگز میں شرکت کریں گے۔