• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان معاشی طور پر مضبوط، ماہانہ تجارتی خسارہ 31.1 فیصد کم ہوگیا

اسلام آباد( اسرار خان )پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کو ظاہر کرنےوالے ایک اہم عامل کے طور پر ملک کا تجارتی خسارہ نمایاں کمی کے ساتھ 2024 کے اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر 31.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 1.5بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں ریکارڈ کیے گئے 2.17 بلین ڈالر سے نمایاں کمی ہے۔ برآمدات اکتوبر میں مسلسل 14ویں مہینے میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ رجحان ملک کی مالی پوزیشن کے لیے ایک مثبت پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خاص طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پاکستان بیورو آف شماریات (PBS) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ماہانہ خسارے میں بھی 17.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو ستمبر میں 1.82بلین ڈالر سے کم ہو کر اکتوبر میں 1.5 بلین ڈالر رہ گیا۔
اہم خبریں سے مزید