• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاد باغ میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ زیادتی ، دیگر 6 علاقوں میں بھی وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹرسے)مختلف علاقوں میں ڈاکے کی واردتیں ہوئیں جبکہ 1لڑکی کوواردات کے دوران مبینہ طورپر زیادتی کانشابہ بنایاگیا ،شادباغ میں ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں گھسا اور واردات کی متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ملزم گھر سے 11تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ نقد رقم لیکر فرار ہوگیا، گھر میں موجود بیٹی کے ساتھ ملزم نے زبردستی زیادتی بھی کی۔پولیس نے ملزم روحت عرف چٹاکوگرفتار کرلیا۔والدین کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب گلفشاں ٹاؤن مین شیخوپورہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ناکامی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک 19 سالہ نوجوان سمیع کو زخمی کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر اپنے 10 سالہ بیٹے کے ساتھ موٹروے سٹی کا رہائشی 33 سالہ شخص عثمان بھی زخمی ہوگیا ۔ رائے ونڈ میں میں الطاف کے گھرسے 2 لاکھ 35 ہزار ، موبائل فون ،گوالمنڈی میں علی مرتضی کی فیملی سے 2لاکھ 15 ہزار اورموبائل فون، مزنگ میں یعقوب کے گھر سے 2لاکھ 10 ہزار ، موبائل فون ،ریس کورس میں علی احسن سے2 لاکھ اور موبائل فون ،نصیر آباد میں بابر سے 1لاکھ 75 ہزار اور موبائل فون،گرین ٹاون میں حنیف سے 1 لاکھ 40 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شاہدرہ ٹاون اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا لیاقت آباد اور مسلم ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔