• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ کے نقصانات کا شعور بیدار کیا جائے، اظہر عباس سیالوی

ویانا (اکرم باجوہ) اداراۃالمصطفیٰ سنٹر کے خطیب پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے کہا ہےکہ شیطان انسان کو اس کے گناہ خوبصورت بنا کر دکھاتا ہے اور اس طرح مزید گناہوں پر آمادہ کرتا ہے۔ انہوں نے اداراۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ فیک نیوزوں پر کنٹرول کرنا ہوگا۔ شیطان کا سب سے زیادہ خطرناک حملہ جھوٹ بلوانے کا ہے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی پوسٹیں وائرل کر کے ملک، ملت اور مذہب کو نقصان پہنچا یاجارہا ہے یہ برائی اور گندگی ہمیں بحیثیت انسان بہت خوبصورت لگ رہی ہے اور ہم سب نادانستگی میں اس گناہ کو خوبصورت سمجھ کر خوش ہوتے ہیں کچھ سیاسی کارکن اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں اور لیڈرز کیلئے فوٹو شاپ کا سہارا لے کر جھوٹی خبریں چلاتے ہیں۔ پاکستان اور پاکستان سے باہر ایک مخصوص پارٹی فیک نیوز چلا کر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن ہی ہے جیسا کہ یوکے میں چند دنوں میں فیک نیوزوں کو پھلانے والوں کو سزائیں دے دی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیک نیوز پھیلانے کے باعث پاکستان میں اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا اور مایوسی و نفرت عام ہو رہی ہے۔ پاکستانی علما، دانشور اور اہل بصیرت کو چاہئے کہ عوام میں جھوٹ کے نقصانات کا شعور بیدار کریں۔ عوام کو بھی چاہئے کہ معاشرہ میں جھوٹے پراپیگنڈا اور افواہ سازی کے نقصانات کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کریں نماز جمعہ کے آخر میں اجتماعی درودوسلام پیش کیا گیا خطیب اداراۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا راجہ اظہر عباس سیالوی نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ، فلسطین،کشمیر، پاکستان اور حاضرین شرکاء کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
یورپ سے سے مزید