ملتان ( سٹاف رپورٹر) خطیب علامہ سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام دین فطرت اور اللہ کا پسند یدہ دین ہے، وہ گذشتہ شب جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 82ویں سالانہ جلسہ کی دوسری نشست میں خطاب کررہے تھے پیر اشفاق احمد شاہ بخاری نے صدارت کی علامہ سید مظفر حسین شاہ بخاری ،مولانا حامد سرفراز قادری نے بھی خطاب کیا ، صاحبزادہ سید احمد کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت خوانی کی محافل میں عمرے کے ٹکٹ رقم کا اسراف ،دنیا داری اور نمودونمائش ہے اسکے بجائے مدارس دینیہ کو مضبوط کریں ۔جلسہ میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی، علامہ سید مظفر حسین شاہ،مولانا حامد سرفراز قادری، مفتی مظہر مختار درانی، سید احمد کمال شاہ،سید محمود الحق شاہ، پیر اشفاق احمد بخاری،قاری حق نواز سعیدی نے شرکت کی۔