• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) رواں مالی سال کےدوران پاکستان کا ایران سےدرآمدات پرانحصارمزید بڑھ گیا-مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایران سےدرآمدات میں 48فیصد اور ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر 37فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی ذرائع کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی جولائی سے ستمبر کے دوران ایران سےدرآمدات کاحجم 30کروڑ85لاکھ ڈالرز رہا اور گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ایران سےدرآمدات 22کروڑ31لاکھ ڈالرز تھیں-

اہم خبریں سے مزید