راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی کے پٹواریوں نے بھی اساتذہ کی طرح اضافی ڈیوٹیوں سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اہم سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پٹواری کوئی آوارہ کتا، تجاوزات،سیوریج ڈھکن،سستا بازار وغیرہ کی ڈیوٹیاں نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانجمن پٹواریان/قانون گویان تحصیل راولپنڈی کے چوہدری طاہر محمود وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پٹواریوں کو مطالبہ کے باوجود سرکاری دفاتر فراہم نہیں کئے گئے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹواریوں کو بغیر ٹھوس وجوہات معطل نہ کیا جائے۔