• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ اطلاعات ضلع کوئٹہ میں فعال کرکے مثال قائم کرینگے‘ جے یو آئی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت ضلع کوئٹہ کے شعبہ اطلاعات کے معاونین کا اجلاس ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبد الغنی شہزاد کی زیرصدارات ضلعی سیکرٹریٹ میں ہوا اجلاس میں شعبہ اطلاعات کو فعال و منظم بنانے اور ذمہ داریوں کے تعین پر تفصیلی غور کرنے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں ماتحت یونٹوں کے تمام سیکرٹری اطلاعات کو سختی سے تاکید کی گئی کہ اختلافی امور پر صلاحیت صرف کرنے کی بجائے جماعتی امور اور پالیسیوں کی تشہیر پر توجہ دی جائے ضلعی جماعت کے اخباری بیانات کے ریکارڈ جماعتی سرگرمیوں کی بر وقت تشہیر ضلع بھر کے ماتحت یونٹوں کے پریس سیکرٹریز اور معاونین کااجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس میں ضلعی امیر اور ناظم عمومی خصوصی کرینگےعبدالغنی شہزاد عبدالصمد حقیار مولانا محمد شعیب جدون مفتی محمد ابوبکر مولانا خلیل احمد اخنذادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کو شعبہ اطلاعات کے حوالے سے ضلع بھر میں فعال بناکر مثال قائم کرینگے کارکن ہرقسم کے اختلافات سے بالاتر ہوکر اخلاقیات اور شائستگی کے ساتھ جماعتی پروگرام کا پرچار کریں۔
کوئٹہ سے مزید