لاہور(خبرنگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولانا اشرف علی تھانویؒ کی قائم کردہ اصلاحی تنظیم ’’مجلس صیانۃ المسلمین پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ روحانی و اصلاحی اجتماع 10 نومبر بروز اتوار بعد نماز تا بعد نماز عشاء ہوگا جس سے ملک بھر سے نامور علمی و دینی شخصیات مولاناشاہ حکیم محمد مظہر ،مولانا قاری ارشد عبید ،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا جلیل اخون،مولانا محمد یوسف خان،مولانا حافظ زبیر حسن،مولانا قاری احمد میاں تھانوی،مفتی عبدالقدوس ترمذی ،مفتی محمد طیب،ڈاکٹر نعیم اللہ اور مولانا ڈاکٹر محمد سعد صدیقی سمیت دیگر نامور علمی و دینی شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔