کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ انتظار حسین پنجوتھ کو کپتان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی ، انتظار حسین پنجوتھ کی وڈیو جاری کروائی گئی دو روز پہلے اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا دو روز میں آجائیں گے،پوری قوم کو سوچنا ہوگا کسی بھی وقت کسی کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے،یہ لوگ سمجھ رہے ہیں شاید ایسا کرنے سے خوف پھیلے گا،خوف ختم ہوچکا ہے، غصہ بڑھ رہا ہے ، کونسا تاوان ہے جو پنجوتھ سے مانگا جارہا تھاگھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔