• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کچی آبادیوں میں ہرقسم کی ٹرانزٹ پر پابندی لگادی۔وہ ہفتے کو اپنے دفتر میں محکمہ کچی آبادی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی فراز انور شیخ اور دیگر متعلقہ تمام افسران نے شرکت کی۔ میئر کراچی نے غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انہیں روکنے کے احکامات جاری اور کسی بھی قسم کی ٹرانزٹ پر پابندی عائد کردی اورحسرت موہانی کالونی، محمود آباد نالے اور غوثیہ کالونی میں ہورہی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید