• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن، ریٹیل صارفین کے لیے 35 فیصد تک ریبیٹ پالیسی کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نےاپنے تمام ریٹیل صارفین کے لیے ’’ریبیٹ پالیسی‘‘ کی منظوری دے دی، جس کےتحت تمام ریٹیل صارفین مستفید ہوسکیں گے۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بورڈ کا چھٹا اجلاس چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں میئر کراچی و چیئرمین واٹرکارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں ہوا، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سید صلاح الدین احمد ، چیف آپریٹنگ آفیسرانجینئر اسداللہ خان، ڈاکٹر سروش ایچ لودھی، ظفر سبحانی اور عبدالکبیر قاضی سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید