• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشم دید گواہ نے لیاری گینگ وار کے ملزم سمیر عرف چندو کو شناخت کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے کیس میں مقدمہ کے چشم دید گواہ نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم سمیر عرف چندو کو عدالت کے روبرو شناخت کرلیا۔ شناخت کا عمل جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تین جنوری کو ریاض نامی شہری کو قتل کیا تھا،تیس اپریل کو ملزم نے امان الرحمان کو قتل کیا،24 اگست کو ملزم نے پولیس اہلکار عادل کو قتل کیا،ملزم پاک کالونی میں علاقے میں قتل و غارت میں ملوث ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید