• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو کے اشتراک سے 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی شاندار اختتامی تقریب

کراچی (ذیشان صدیقی /اسٹاف رپورٹر)متاز مزاح نگار اور اداکار انور مقصود نے کہا ہے کہ میں نوجوانوں سے کہوں گا کہ وہ ملک چھوڑ کر جانےکا خیال کبھی دل میں نہ لائیں میں نے کبھی ملک چھوڑنے کی باتیں نہیں کی اپنے وطن سے محبت ہی ہمیں مستحکم رکھتی ہے ۔ یہ بات انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقدہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی شاندار اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی ، چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ ، ڈی آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور فنکاروں اختر چنال ، گلوکار عاصم اظہر منیب خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ ہم ثقافتی لحاظ سے بہت مستحکم ہیں ہمارے یہاں بہترین ٹیلینٹ موجود ہے جنہیں اندرون اور بیرون ملک مقبولیت حاصل ہے ۔ کراچی آرٹس کونسل کے صدر کی حیثیت سے محمد احمد شاہ نے وہ کام کردکھایا جس کے لئے لوگ کئی سال سے منتظر تھے ۔ اس موقع پر چیف سیکرری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر ایواڈ بھی تقسیم کئے جن میں ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود احمد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا گلوکار اختر چنال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ۔