• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1100 دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کیے بغیر بے دخل کرنا زیادتی ہے، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ڈی سی سینٹرل کی جانب سے نیو کراچی سیکٹر 5-Dمیں 1100دکانوں کو متبادل جگہ فراہم کیے بغیر گرانے کے احکامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1100دکانداروں کو اس طرح بے دخل کرنا ،ان کے ساتھ سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے ،ان دکانوں سے سینکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے ،ان سب کے گھران دکانوں سے ہی چلتے ہیں،یہ دکانیں سابق ادوار میں دکانداروں کو فروخت کی گئی تھیں اور انہیں نالے پر جگہ دی گئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید