• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی صوبہ ایئر لائن نہیں خرید سکتا، یہ سیاسی باتیں ہیں، مفتاح اسماعیل

کراچی(جنگ نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی صوبہ ایئر لائن نہیں خرید سکتا، یہ سیاسی باتیں ہیں۔

صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ایئر لائن ہو، صوبے کا کام تعلیم، صحت، لا اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے، سیاسی باتیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید