اسلام آباد (اے پی پی) صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتیؒ کی درگاہ ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر،بھارت میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کے بعدہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی نے اجمیر شریف میں مسلمانوں کی ایک اور مقدس درگاہ کی جگہ پر مندر کی تعمیر کیلئے مہم شروع کر دی ہے۔ اجمیر کی ایک عدالت نے صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتیؒ کی درگاہ کی شیو مندر کے مقام پر تعمیرکے دعوے سے متعلق درخواست پر آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا اور مودی حکومت کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔تاہم بعد ازاں بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ احکامات تک سروے کو روک دیا ہے ۔