کراچی( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں5پیسے کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں23پیسے کا اضافہ، پاؤنڈ کی قیمت میں9پیسے تک کی کمی،ف اریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 15 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید278.70روپے سے کم ہو کر 278.55 روپے اور قیمت فروخت 278.90 روپے سے کم ہو کر 278.75 روپے ہو گئی ہے ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 279.37 روپے سے کم ہو کر 279.32 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 280.94 روپے سے بڑھ کر 280.99 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 23 پیسے کے اضافے سے 286.94 روپے سے بڑھ کر 287.17 روپے اور قیمت فروخت 2 پیسے کے اضافے سے 289.84 روپے سے بڑھ کر 289.86 روپے ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4 پیسے کی کمی سے 341.08 روپے سے کم ہو کر 341.04 روپے اور قیمت فروخت 9 پیسے کی کمی سے 344.61 روپے سے کم ہوکر 344.52 روپے ہو گئی ہے۔