• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کلب کی رونالڈو کو سالانہ 52 ارب روپے تنخواہ کی پیشکش

ریاض (جنگ نیوز) دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب النصر نئے معاہدے کے قریب ہیں۔ وہ مزید ایک برس یعنی 2026 النصر کی بطور کھلاڑی اور برانڈ ایمبیسڈر نمائندگی کرینگے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی اسٹار سعودی کلب سے سالانہ 183ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ 

نئے معاہدے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو روزانہ آمدنی 5 لاکھ 50 ہزار یورو یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 16 کروڑ روپے بنتی ہے۔ النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دُنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔ 

اس کے علاوہ اُن کو کلب کی جانب سے پانچ فیصد پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، یہ النصر کلب کی جانب سے رونالڈو کے کھیل اور رویے پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔

 اس کے علاوہ النصر کلب رونالڈو کی سربراہی میں ایک مضبوط ٹیم بھی تشکیل دینے کا خواہشمند ہے تاکہ وہ میدان میں دیگر کلبس کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرسکے۔ وہ کلب کیلئے 84 میچز میں 75 گول اسکور کرچکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید