• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائین وفاق کا منصوبہ، اس ماہ ہمارے حوالے ہو رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گرین لائین وفاق کا منصوبہ ہے جواس ماہ ہمارے حوالے ہو رہا ہے، حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ، سندھ کابینہ نے کراچی کے لئے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے ، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں،ریڈلائن منصوبہ پاکستان کاواحد منصوبہ ہے جس پربایوگیس پربسیں چلیں گی۔آٹو رکشہ سے متعلق سوال پر وزیر ٹارنسپورٹ نے کہا کہ رکشہ تمام پاکستان میں چلتا ہے اور ہزاروں لوگوں کا اس سے روزگار وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رکشہ کو ای وی پر ٹرانفسر کرنے کوئی ٹیکنالوجی ابھی پاکستان میں موجود نہیں ہے،انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جوب دیتے ہوئے بتائی ۔بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے انہوں نے ایوان کو بتایا کہ دوڈپوؤںپرسول ایوی ایشن کے ساتھ جوتنازعہ تھا وہ حل ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ نومہینے چلا اس دوران اس منصوبے پر رتی بھرکام نہیں ہوا۔روڈوں پر سائیکلنگ لین کے حوالے سے کہا کہ یہ اچھی تجویز ہے، لیکن یہ آئیڈل شہروںکے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائین اور گرین لائین ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے مگر شاہراہ فیصل پر سائیکل نہیں چل سکتی کیونکہ بدقسمتی سے لوگ فوٹ پاتھ پر موٹرسائیکلیں کھڑی کردیتے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ٹریفک کا نظام ہم نے خود خراب کیا ہے ،ہم سگنل بھی توڑتے ہیں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی بھی چلاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید