لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے زنا بالجبر کے ملزم کی دس سال کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے اشفاق کو بری کر دیا، ایڈووکیٹ عابد کھچی نے موقف اپنایا کہ مجرم کے خلاف صدر قصور کے تھانہ میں زنا بالجبر کا مقدمہ درج ہوا،مجرم کو 27جنوری 2020 میں قصور کی سیشن عدالت نے سزا سناتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا،مقدمہ سات روز کی تاخیر سے درج کیا گیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی سات روز کی تاخیر سے کروایا گیا،ڈی این اے رپورٹ مثبت نہیں ہے،استدعا ہے کہ عدالت مجرم کی سزا کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دے۔